Follw Us on:

لندن میں انڈین ہائی کمیشن پر پاکستانیوں کا احتجاج، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج کیا اور انڈیا کو خبردار کیا کہ اگر اُس نے پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت کی تو اُسے فروری 2019 جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مظاہرین نے انڈیا کی جانب سے پاکستان پر الزامات اور جنگی دھمکیوں کی شدید مذمت کی۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے کہا کہ ہر دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان پر الزام لگا دینا انڈیا کی پرانی عادت ہے، اور عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانے پر انڈیا سے وضاحت طلب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، انڈیا کشیدگی: تجارتی سامان کی ترسیل مکمل طور پر بند کر دی گئی

یہ مظاہرہ اُس وقت سامنے آیا جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے پہلگام علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کر دیا اور سندھ طاس معاہدے کو بھی یکطرفہ طور پر معطل کر دیا۔

پاکستان نے نہ صرف اس واقعے کی شدید مذمت کی بلکہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے انڈیا کو پیشکش کی کہ اگر وہ غیر جانبدار تحقیقات کروانا چاہے تو پاکستان مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں انڈیا کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس