Follw Us on:

خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور انڈیا کو کشیدگی ختم کرنے اور مذاکرات شروع کرنے کا مشورہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کونسل جنوبی ایشیا میں اپنے اراکین کے پرامن بقائے باہمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور انڈیا دونوں سے درخواست کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کریں۔

نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے، جس میں تقریباً 26 افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوئی سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی۔

بیان میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کونسل جنوبی ایشیا میں اپنے اراکین کے پرامن بقائے باہمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے اور ہم دونوں انڈیااور پاکستان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ تنازع کی بجائے بات چیت کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے تحت اختلافات کو پرامن ذرائع سے حل کرنا ہی دیرپا استحکام کا راستہ ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے تباہ شدہ غزہ کو مزید تباہ کرنے کا منصوبہ بنالیا

جاسم البدیوی نے دہشت گردی کے خلاف خلیج تعاون کونسل کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں پرامن طور پر حل کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں، تاکہ خطے میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس