Follw Us on:

مقبوضہ کشمیر: انڈین فوجی ٹرک کھائی میں گر کر تباہ، تین اہلکار ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فوجی ٹرک قومی شاہراہ 44 پر جموں سے سری نگر جانے والے فوجی قافلے کا حصہ تھا۔ (فوٹو: گوگل)

مقبوضہ کشمیرکے ضلع رام بن میں فوجی ٹرک کے کھائی میں گرنے سے انڈین فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکاروں کی گاڑی پھسل کر تقریباً 700 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

تفصیلات کے مطابق فوجی ٹرک قومی شاہراہ 44 پر جموں سے سری نگر جانے والے فوجی قافلے کا حصہ تھا۔ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے بیٹری چشمہ کے مقام پر پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوج، پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) اور مقامی رضاکاروں نے فوری طور پر مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تاہم، گاڑی میں سوار تینوں فوجی اہلکار موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی امیت کمار، سوجیت کمار اور مان بہادر کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ، غزہ کے مظلوموں سے یکجہتی کے طور پر کیا، یمن

حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو کر لوہے کے ملبے میں تبدیل ہو گئی۔ لاشوں کو کھائی سے نکالنے کا عمل جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس