رات کے اوقات میں خیبرپختونخوا، وسطی،جنوبی پنجاب، شمالی، مشرقی بلوچستان، بالائی، جنوب مشرقی سندھ اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہےجس میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،
ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ملتان، خانیوال، لیہ، بھکر، تونسہ، راجن پور، بہاوپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، ڈی جی خان، رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش ہونے کا بھی امکان ہے