Follw Us on:

ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت، 48 گھنٹوں میں 50 ہزار رضاکاروں نے ٹریننگ مکمل کر لی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rescue training

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دینے کے لیے “کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اور رسپانس ٹریننگ” پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ صرف 48 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد رضاکاروں نے ٹریننگ مکمل کرلی۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے تحت اس ٹریننگ پروگرام کی نگرانی سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کر رہے ہیں۔ ٹریننگ کا دورانیہ چار گھنٹے ہے، جس میں فرضی مشقیں، فائر فائٹنگ تکنیک، فرسٹ ایڈ، سی پی آر، فریکچر مینجمنٹ، اور خون کے بہاؤ کو روکنے جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈین حملوں کے جواب میں پاکستان کی کاری ضرب، ائیر بیسز تباہ کر دیں

رضاکاروں کو سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال، انخلاء کے طریقہ کار، ایمرجنسی وارننگ اور سائرن کے بارے میں بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔

شہری اس پروگرام میں شرکت کے لیے قریبی ریسکیو 1122 اسٹیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں یا موبائل ایپ، ویب پورٹل یا ای میل ([email protected]) کے ذریعے گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سول ڈیفنس ٹریننگ کا مقصد عوام کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔ طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو لائف سیونگ اور انخلاء کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس