Follw Us on:

’14 سال وائٹ جرسی پہننا اعزاز کی بات رہی‘، وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Virat kohli

وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے ایک دور کا اختتام کر دیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14 سال تک بھارت کے لیے وائٹ جرسی پہن کر کھیلنا ان کے لیے اعزاز کی بات رہی، اور یہ فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا، مگر وہ سمجھتے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے۔

ان کے چاہنے والوں نے انہیں شاندار کیریئر پر خراج تحسین پیش کیا اور سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کے ساتھ ساتھ افسوس کا اظہار بھی کیا۔ کوہلی کا شمار ان عظیم بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف بھارتی ٹیم کی قیادت کی بلکہ کئی تاریخی فتوحات میں مرکزی کردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 123 میچوں میں 9230 رنز بنائے، جن میں 30 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کے جارحانہ مزاج، فائٹ کرنے کی صلاحیت، اور کھیل کے لیے جنون نے انہیں ایک یادگار کھلاڑی بنا دیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس