Follw Us on:

وزیرریلوے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات: ’مریم نواز نوجوانوں کا ماں کی طرح خیال رکھ رہی ہیں‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryam nawaz & haneef abbasi
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کا ماں کی طرح خیال رکھ رہی ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کا ماں کی طرح خیال رکھ رہی ہیں، ان کی قیادت میں صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کی پہلی بلٹ ٹرین اور ہائی اسپیڈ ریلوے نیٹ ورک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، قومی سلامتی اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کا وقت آ چکا ہے، بلٹ ٹرین اور ریلوے کے منصوبے نہ صرف عوامی آسانی بلکہ معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بنیں گے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی میں مضمر ہے۔’

مزید پڑھیں: ہم 9 مئی والے نہیں، ہم 10 اور 28 مئی والے لوگ ہیں، مریم نواز

دونوں رہنماؤں نے آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں۔

دوسری جانب حنیف عباسی نے ‘سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم’ اور ‘ہونہار اسکالرشپ فیز ٹو’ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نوجوانوں کا ماں کی طرح خیال رکھ رہی ہیں اور ان کی قیادت میں صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس