Follw Us on:

ہنگری کا ’انٹرنیشنل کریمنل کورٹ‘ سے علیحدگی کا فیصلہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hungry '
ہنگری کا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے علیحدگی کا فیصلہ

ہنگری کی پارلیمنٹ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) سے علیحدگی کے بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ملک کا عالمی فوجداری عدالت سے انخلا کا ایک سالہ عمل شروع ہو جائے گا۔

عالمی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات میں وارنٹ جاری کیے ہیں، جس کے تحت انہیں قانونی طور پر گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

انہی حالات میں نیتن یاہو ہنگری کے ایک سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔ ان کے دورے کے دوران ہی عالمی عدالت کا یہ اہم اور غیر معمولی فیصلہ سامنے آیا ہے۔

منگل کے روز منظور ہونے والے اس بل کے حق میں 134 ارکانِ پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جبکہ 37 نے مخالفت کی۔

بل میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ “ہنگری عالمی تنظیموں، خاص طور پر فوجداری عدالتوں کو سیاسی اثر و رسوخ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔”

لازمی پڑھیں: کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کی اسرائیل کو وارننگ: ’غزہ پر حملے ‘نہ رکے تو عملی اقدامات کریں گے

وزیر اعظم وکٹر اوربان کی حکومت نے گزشتہ ماہ اس فیصلے کا عندیہ دیا تھا اور ICC پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے اسے ‘سیاسی عدالت’ قرار دیا۔

ہنگری، جو 2001 میں ICC کا بانی رکن بنا تھا، اب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو تحریری اطلاع دینے کے ایک سال بعد باضابطہ طور پر عدالت سے علیحدہ ہو جائے گا۔

بل کے محرک اور نائب وزیر اعظم زولٹ شیمین نے اس اقدام کو ہنگری کی خودمختاری کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک اپنے عدالتی فیصلے خود کرنے کا حق رکھتا ہے۔

نیتن یاہو نے ہنگری کے اس اقدام کو ‘جرأت مندانہ اور اصولی فیصلہ’ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب  ICC کے صدر دفتر نے ہنگری کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے عالمی انصاف کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: علی خان محمودآباد کی گرفتاری پرانڈین اپوزیشن سراپا احتجاج: ’بیان قوم دشمن تھا اور نہ ہی عورت مخالف ہے‘

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس