افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال پاکستان، بنگلہ دیش، زمبابوے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف دو طرفہ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلے گی، جبکہ ایک ملک کے خلاف ٹیسٹ میچ بھی شیڈول میں شامل ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سید نسیم سادات کے مطابق افغانستان کی ٹیم پاکستان میں تین میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی، جو اگست اور ستمبر میں شیڈول ہے۔
ترجمان کے مطابق افغانستان بنگلہ دیش کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گا۔ اس کے علاوہ، قومی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں یو اے ای کے خلاف میدان میں اترے گی۔
انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی ٹیم مکمل فارمیٹ کی سیریز کے لیے زمبابوے کا بھی دورہ کرے گی، جس میں ٹی 20، ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ شامل ہوگا۔
یہ تمام سیریز اگست کے آخر سے شروع ہو کر دسمبر تک جاری رہیں گی۔