Follw Us on:

پاکستان امن کا خواہاں ہے، میں امن کی بات کرنے آیا ہوں، بلاول بھٹو

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bilawal bhutto

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے برسلز میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، میں امن کی بات کرنے آیا ہوں۔ پاک انڈیا کشیدگی کے بعد وزیراعظم نے وفد تشکیل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انڈیا کی پانی بند کرنے کی دھمکی پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاک انڈیا کشیدگی تیزی سے بڑھی۔ پاکستان خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جامع مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، انڈیا مذاکرات سے انکاری ہے، کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری ہی ہے جبکہ انڈیا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، انڈیا پانی بند کرنے کی دھمکی دے کر پاکستان کو اشتعال دلا رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے مسئلے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے مگر انڈیا ہر بار بات چیت اور مذاکرات سے فرار اختیار کرتا ہے، مذاکرات نہیں ہوں گے تو کشیدگی میں دن بدن اضافہ ہوگا۔ 

بلاول بھٹو نے بتایا کہ ایٹمی طاقتیں ہونے کے باوجود پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی تیزی سے بڑھی، سلامتی کونسل میں کشمیر پر بات کی ہے، پاکستان نے کہا تھا کہ کسی بھی شفاف تحقیقات کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں، پاک انڈیا جنگ ختم ہو گئی مگر امن قائم نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے، ہم تیسری عالمی جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس