Follw Us on:

مودی حکومت کا غزہ امدادی قرارداد پر ووٹ نہ دینا شرمناک ہے، پریانکا گاندھی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Priyounka gandhi

انڈین اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی بہن پریانکا گاندھی نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دینے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق پریانکا گاندھی نے اپنے بیان میں انڈین حکومت کے فیصلے کو “شرمناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت 60 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، تو انسانی امداد کے حق میں آواز بلند نہ کرنا، نہ صرف انسانی ہمدردی کی تذلیل ہے بلکہ یہ انڈیا کی تاریخی سامراج مخالف پالیسی سے بھی انحراف ہے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو فلسطینی قوم کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور مودی سرکار اس ظلم پر جشن منا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک، اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، ایران

پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ انڈین حکومت عالمی اصولوں اور اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کے ایران پر حملے اور ایرانی عسکری قیادت کے قتل پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے، جو ایک جمہوری اور سیکولر ملک کے لیے باعثِ شرم اور مایوس کن طرزِ عمل ہے۔

انہوں نے انڈین عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی حکومت کے غیر انسانی اور یک طرفہ رویے پر سوال اٹھائیں اور انڈیا کے تاریخی مؤقف، جو ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہا ہے، کو دوبارہ بحال کریں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس