Follw Us on:

مریم نواز کا ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر اظہارتشکر: ’ترقی کے ثمرات گاؤں گاؤں پہنچیں گے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mn

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ نہ ٹیکس لگایا نہ ہی بڑھایا، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام پیش کرنے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔

شہراور دیہات میں ترقی اورسہولیات کا فرق ختم کریں گے، ترقی کے ثمرات اب گاؤں گاؤں پہنچیں گے ۔ 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے ۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی لارہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی۔ سب کےلئے ترقی برابر ہوگی۔ عام آدمی کی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدق دل سے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے مشن پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں، کاشتکاروں بھائیوں سے وعدے نبھائیں گے ۔129 ارب سے زائد فنڈز دے رہے ہیں ۔ 

گرین ٹریکٹر سکیم سے ہزاروں نہیں لاکھوں کاشتکاروں مستفید ہوں ۔ مزید ٹریکٹر ز کے لئے ساڑھے پندرہ ارب دے رہےہیں ،12ہزار کلو میٹر سے زائد روڈز کی تعمیر و توسیع ایک ریکارڈ ہوگا۔ 

نواز شریف کینسر اسپتال اور سرگودھا کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسی سال مکمل ہو جائے گا ۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ پاکستان کاپہلا سینٹر ہوگا جہاں تمام مہلک امراض کا علاج اور ریسرچ بھی ہوگی ۔

طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیں گے اور لیپ ٹاپ بھی ملیں گے، پنجاب کے کسی سکول میں بچے زمین نہیں بیٹھیں گے ۔ 40 ارب دے رہے ہیں، لیہ اور بھکر جسے دور دراز اضلاع کو موٹروے تک رسائی دیں گے ۔

مظفرگڑھ اور میانوالی کو بھی بہتر ین مواصلاتی لنک دیں گے، مزدور کے بچوں کو بھوکا نہیں سونے دینگے راشن کارڈ کے لئے 40 ارب دیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس