Follw Us on:

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Moon
پاکستان کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام کے پہلی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، کمیٹی نے محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آنے پر یہ فیصلہ کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اسی دوران زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے متعلقہ دفاتر میں منعقد کیے گئے۔

اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جن کی تصدیق کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یکم محرم الحرام بروز جمعہ 27 جون کو، 9 محرم الحرام بروز ہفتہ، 5 جولائی کو اور 10 محرم الحرام (یوم عاشور) بروز اتوار 6 جولائی کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: منشیات سے پاک پنجاب ہمارا عزم ہے، مریم نواز کا انسداد منشیات کے عالمی دن پر پیغام

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نئے اسلامی سال کے آغاز پر امن، وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے اور محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس