Follw Us on:

پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ختم کرانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ فعال رابطہ ہے، اسحاق ڈار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ishaq dar
برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 30 جون کو پی آئی اے کا آپریٹنگ پرمٹ معطل کر دیا تھا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کے لیے برطانوی حکام کے ساتھ فعال رابطے میں ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات چیف ایگزیکٹو پی آئی اے، ایئر وائس مارشل عامر حیات سے ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے پابندی کے خاتمے کے لیے تازہ سفارتی معاونت کی درخواست کی۔

عامر حیات نے وزیر خارجہ کی جانب سے مختلف ممالک میں پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹوانے کے لیے مسلسل معاونت کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ 23-2022 کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مخلوط حکومت کے تحت شروع کیا گیا تعمیلی کام، پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈیٹرز کو مطمئن کرنے کے قابل بناتا ہے، جس کی بنیاد پر یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے نومبر 2024 میں معطلی ختم کر دی تھی۔

یورپ اور برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں جون 2020 میں اس وقت معطل کی گئی تھیں، جب اس وقت کے وزیر ہوا بازی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک کے تقریباً ایک تہائی کمرشل پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہی۔

یہ بیان 22 مئی 2020 کو کراچی میں ہونے والے فلائٹ PK8303 کے حادثے کے بعد دیا گیا تھا، جس میں 97 افراد جان سے چلے گئے تھے۔

Pia
یورپ اور برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں جون 2020 میں اس وقت معطل کی گئی تھیں۔ (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 30 جون کو پی آئی اے کا آپریٹنگ پرمٹ معطل کر دیا تھا، جو کہ ایک روز قبل ای اے ایس اے کے اقدام کی عکاسی تھی۔

نگرانی کرنے والے اداروں نے پائلٹس کے لائسنسوں کی جانچ کے نظام اور ایئرلائن کی سیفٹی مینجمنٹ میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی، اس معطلی کے باعث پی آئی اے اپنے سب سے منافع بخش طویل فاصلے کے روٹس سے محروم ہو گئی، اور پارلیمنٹ میں پیش کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 40 ارب روپے سالانہ آمدن سے ہاتھ دھونا پڑا۔

3 سالہ اصلاحاتی اقدامات (جن میں پائلٹ اسناد کی دوبارہ توثیق سے لے کر سیفٹی پروٹوکولز کی اصلاح تک شامل ہے) کے بعدای اے ایس اے نے 29 نومبر 2024 کو پی آئی اے کی تھرڈ-کنٹری آپریٹر اتھارائزیشن بحال کر دی۔

اس سال کے آغاز میں، پی آئی اے نے پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کیں اور اس موسم گرما میں مزید یورپی شہروں کے لیے پروازوں کا ارادہ رکھتی ہے۔

اسحٰق ڈار نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایسے متوازن فیصلے کرے گی، جو مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے عوام پر غیر ضروری بوجھ نہ ڈالیں۔

نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسحٰق ڈار نے توانائی کے شعبے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزرا برائے توانائی و پیٹرولیم، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں توانائی کے شعبے کے کلیدی پہلوؤں پر غور کیا گیا، جس میں مالیاتی پائیداری کو یقینی بنانے اور صارفین کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس