Follw Us on:

بچوں کی اموات پر مریم نواز کا ایکشن، ڈی ایچ کیو پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ گرفتار

احسان خان
احسان خان
Maryam nawaz
بچوں کی اموات پر مریم نواز کا ایکشن، ڈی ایچ کیو پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ گرفتار( فائل فوٹو)

پاکپتن کے ضلعی اسپتال میں مبینہ غفلت اور ناقص انتظامات کے باعث بچوں کی اموات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن پہنچ گئیں۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز، لیبارٹری، سٹور اور انتظار گاہ کا معائنہ کیا، جہاں مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے بد نظمی، غفلت، دواؤں کی عدم فراہمی اور پارکنگ فیس سمیت متعدد شکایات کیں۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ میڈیسن اسٹور میں موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کر کے دوائیاں باہر سے منگوائی جا رہی ہیں، دفاتر میں اے سی چل رہے ہیں لیکن وارڈز میں بند ہیں۔ مریضوں نے شکایت کی کہ مفت ادویات کی دستیابی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور 90 فیصد مریض باہر سے دوائیاں منگوا رہے ہیں۔ اس پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اصغر کے خلاف مجرمانہ غفلت پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔

پارکنگ کی مد میں 50 اور 100 روپے وصولی کی شکایت پر پارکنگ کمپنی کے مالک اور انچارج کو گرفتار کرنے جبکہ پرائیویٹ لیبارٹریوں سے ملی بھگت پر تین لیب ٹیکنیشنز کو فارغ اور تین لیبارٹریوں کو سیل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈی سی پاکپتن کو چارج چھوڑنے اور ساہیوال سے نئے ایم ایس کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ پاکپتن: تحقیقاتی رپورٹس تیار، تین نجی اسپتال سیل

وزیراعلیٰ نے دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے موبائل فون استعمال پر پابندی، پیجر سسٹم نافذ کرنے، ہسپتالوں میں کوڈ ریڈ اور کوڈ بلیو سسٹم کے نفاذاور مشینری و ایکوپمنٹ کے آڈٹ کا حکم بھی دیا۔

انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کنسلٹنٹ ڈاکٹرز مریضوں کو وقت نہیں دیتے، ماہر ڈاکٹرز رات میں راؤنڈ نہیں لگاتے، پیڈز انکیوبیٹر موجود ہونے کے باوجود فنکشنل نہیں، مشینری سٹور میں پیک ہے مگر استعمال میں نہیں، عملہ تربیت یافتہ نہیں اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعد پر عمل نہیں ہو رہا۔ رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی پروٹوکول پر بھی عملدرآمد نہیں دیکھا گیا۔

مزید پڑحٰں:ضلعی استپال پاکپتن: ’جہاں بچے کی پیدائش پر مٹھائی لے کر آتے ہیں، مگر کفن خرید کرواپس جاتے ہیں

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کی کمی نہیں بلکہ خدمت کے جذبے کی کمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجرمانہ غفلت بھی ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے، دوسروں کے بچوں کو اپنی نظر سے دیکھنا سیکھیں۔ انہوں نے تمام انکوائریوں کے فیصلے ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس