Follw Us on:

امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں, پاکستانی سفیر رضوان شیخ

زین اختر
زین اختر
Rizwan sheikh
ضوان سعید شیخ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ (فوٹو: یو ایس کونسلیٹ)

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے امریکا کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ڈیلس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کے نظریات کے عین مطابق ہے، اور اس میں کسی بیرونی دباؤ کی کوئی گنجائش نہیں۔

تقریب کے دوران سفیر رضوان سعید شیخ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، اور باہمی تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کرپٹو کرنسی سے متعلق گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے پاس وافر مقدار میں بجلی موجود ہے، جسے اس جدید شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Author

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس