Follw Us on:

پولش ٹینس سٹار نے پہلی بار ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Wimbldon

دنیا میں سب واقعات پہلے بار ہی ہوتے ہیں۔ کھیل ہوں یا جنگ کا میدان سبھی پر یہی قانون لاگو ہوتا ہے، ٹینس کی دنیا میں پولینڈ کی کھلاڑی ایگا سوائیٹک نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔

ایگا سوائیٹک نے امریکی حریف امانڈا اینیسی مووا کو خواتین کے سنگلز فائنل میں بدترین شکست دے کر 2025 ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آٹھویں سیڈڈ ایگا سوائیٹک نے 13ویں نمبر کی کھلاڑی اینیسی مووا کو صرف 57 منٹ میں 6-0، 6-0 سے مات دے کر اپنی پہلی ومبلڈن اور مجموعی طور پر چھٹی گرینڈ سلم ٹرافی جیت لی۔

یہ کسی بھی گرینڈ سلم فائنل میں 1988 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ایک پلیئر نے ڈبل بیگل (یعنی مسلسل دو سیٹس 6-0) کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل جرمنی کی لیجنڈ اسٹفی گراف نے 1988 فرنچ اوپن میں نتاشا زویریوا کو اسی اسکور سے شکست دی تھی۔ ومبلڈن میں ایسا نتیجہ آخری بار 1911 میں دیکھنے میں آیا تھا۔

فائنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایگا نے کہا کہ یہ لمحہ میرے لیے خواب جیسا ہے۔ امانڈا کو دو ہفتوں کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتی ہوں۔ مجھے امید ہے ہم مستقبل میں مزید فائنلز کھیلیں گے۔

23 سالہ امانڈا اینیسی مووا اپنے کیریئر کے پہلے گرینڈ سلم فائنل میں شریک ہوئیں، لیکن وہ دباؤ میں نظر آئیں۔ میچ کے دوران انہوں نے پانچ ڈبل فالٹس کیے، صرف آٹھ ونرز لگائے جبکہ 28 غیر ضروری غلطیاں کیں۔

فائنل کے بعد اینیسی مووا نے کہا کہ مبارک ہو ایگا۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ میں جانتی ہوں کہ آج میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکی، لیکن آپ سب نے مجھے حوصلہ دیا۔

یہ ایگا سوائیٹک کے کیریئر کی 100ویں گرینڈ سلم فتح تھی۔ وہ اب 100 کامیابیوں اور 20 ناکامیوں کے ساتھ 2019 سے گرینڈ سلم میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ 2016 میں سرینا ولیمز کے بعد سے یہ آٹھواں موقع ہے کہ ومبلڈن میں کوئی نئی چیمپئن بنی ہو۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس