Follw Us on:

بارش کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوئی معذرت خواہ ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Murad ali shah
منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کی محنت کو سراہتا ہوں۔ (فوٹو: گوگل)

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوئی، معذرت خواہ ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے سبب پنجاب میں بھی شدید بارشیں ہورہی ہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں بارش کے بعد مشکلات زیادہ ہوتی ہیں، حیدرآباد میں بارش کا پانی پمپوں سے ہی نکالنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک گھنٹے کے دوران 107 ملی میٹربارش ہوئی، حیدرآباد کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی بارش کا پانی موجود ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ نیویارک اور نیوجرسی میں بھی آپ نے بارش کے بعد حالات دیکھے ہوں گے، ڈرینج سسٹم میں بوریاں ملنے کی روایت جاری ہے۔

Murad ali shah ii
حیدر آباد میں بارش کے بعد مشکلات زیادہ ہوتی ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ریلوے کے اپنے پمپنگ اسٹیشن میں بوریاں پائی گئی ہیں، ریلوے کے پمپنگ اسٹیشن کو بھی انتظامیہ نے چلایا۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارش کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوئی، معذرت خواہ ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے سبب پنجاب میں بھی شدید بارشیں ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیارے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے

انہوں نے انکشاف کیا کہ میئر حیدرآباد نے کہا ہے کہ حیسکو سے کہیں کہ جلد بجلی بحال کرے، منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کی محنت کو سراہتا ہوں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد کے تمام علاقوں کو دیکھا، کچھ میں ابھی بھی پانی باقی ہے۔ عاشورے کے دوران انتظامیہ نے حیدرآباد میں صفائی کروائی تھی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس