Follw Us on:

کیا امریکی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے؟ 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 07 17 at 3.56.01 pm
ڈونلڈ ٹرمپ 17 سے 19 ستمبر کے دوران برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ (فوٹو: فائل)

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے “رائٹرز” سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس صدر ٹرمپ کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی معلومات موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بعض غیر مصدقہ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: بچوں سے زیادتی کا ایک اور ملزم پولیس حراست میں مبینہ کراس فائرنگ سے ہلاک

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 17 سے 19 ستمبر کے دوران برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کی تصدیق برطانوی شاہی محل (رائل پیلس) نے بھی کر دی ہے، جس کے مطابق امریکی صدر کنگ چارلس کی دعوت پر لندن پہنچیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس