Follw Us on:

لاس اینجلس: کاؤنٹی شیرف پولیس سینٹر پر دھماکہ، تین افراد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sheriff department ii
لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے بسکیلوز سینٹر اکیڈمی ٹریننگ میں ہوا۔ (فوٹو: گوگل)

لاس اینجلس میں کاؤنٹی شیرف پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے بسکیلوز سینٹر اکیڈمی ٹریننگ میں ہوا ہے، جس میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ دھماکہ اسپیشل انفورسمنٹ بیورو کی پارکنگ میں ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا، جب افسران بم ڈسپوزل کال سے برآمد ہونے والے مواد کو سنبھال رہے تھے۔ تاحال دھماکے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی اور نہ ہی زخمیوں کی تعداد سامنے آئی ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل پام بوندی نے اس واقعے کو “خوفناک” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے اس پر مزید جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جائے وقوعہ کے اس پاس کے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

Sheriff department
متعلقہ ادارے اس پر مزید جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

لاس اینجلس کاؤنٹی بورڈ آف سپروائزرز کی چیف کیتھرین بارجر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہی ہیں، ان کا دل بھاری ہے، وہ اس گھڑی میں شیرف ڈیپارٹمنٹ کے بہادرمردوں اورخواتین کے ساتھ کھڑی ہیں۔

وا ضح رہے کہ اس واقعے پر ابھی تحقیقات چل رہی ہیں اور امریکی حکام کی جانب سے تاحال واقعے میں کسی اندرونی و بیرونی عناصر کے ملوث ہونے پر کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس