بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا گیا ، پاکستان کا ہدف میزبان ٹیم نے آسانی سے پورا کرلیا ۔
بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 46 رنز پر ہی اس کی 5 وکٹیں گر چکی تھیں۔ پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا، انہوں نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔۔
پاکستان کی ٹیم اس میچ میں اپنے کئی اہم کھلاڑیوں بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی غیر موجودگی میں میدان میں اتری ہے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کر رہے ہیں، جبکہ میزبان ٹیم کی کپتانی وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کے سپرد ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں پرویز حسین ایمان، تنزید حسن تمیم، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدے، شمی م حسین، جاکر علی، ماہد ی حسن، رشاد حسین، تنزیم حسن سقیب، تسکین احمداور مستفیض الرحمان کھلاڑی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان نے ایران کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پاکستان کی طرف سے صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہے۔
مزید اپ ڈیٹس جا رہی کی جا رہی ہے۔