Follw Us on:

پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر بیٹے سمیت ن لیگ میں شامل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Nawabzada mohsin
وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

سابق صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان اپنے بیٹے نوابزادہ شہریار علی خان اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔

Nawabzada mohsin.
اس دوران نوابزادہ محسن علی خان اپنے بیٹے شہریار اور کئی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

ملاقات کے دوران نوابزادہ محسن علی خان نے اپنے بیٹے شہریار اور کئی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نوابزادہ محسن علی خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں ن لیگ کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور وہاں امن و امان کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین، مخدوم جاوید ہاشمی اور فواد چودھری جیسے بڑے بڑے نام پہلے ہی پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔ 9 مئی واقعات کے بعد اب تک کئی رہنما پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر چکے ہیں جن میں سے اکثریت تو دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہو چکی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس