Follw Us on:

شہباز شریف کا پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح: ‘ٹرین لاہور سے کراچی کا فاصلہ صرف ساڑھے 18 گھنٹوں میں طے کرے گی’

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz sharif
نئی ٹرین صرف اشرافیہ کے لیے نہیں ہے۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ حکام اور ریلوے افسران شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طویل عرصے بعد لاہور ریلوے اسٹیشن آنے کا موقع ملا اور یہاں خوشگوار تبدیلیاں دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ نئی ٹرین صرف اشرافیہ کے لیے نہیں بلکہ عام شہریوں کو بھی بہترین اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 16 ماہ کی پی ڈی ایم حکومت میں ریلوے کو چلانے کی بھرپور کوشش کی۔ ریلوے کو جدید بنانے کے لیے پرانے ٹکٹنگ نظام کی جگہ ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور ادارے کی بہتری کی ذمہ داری حنیف عباسی کو سونپی گئی ہے۔

پاک بزنس ایکسپریس کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ ٹرین لاہور سے کراچی کا فاصلہ صرف ساڑھے 18 گھنٹوں میں طے کرے گی۔

Hanif abbasi
ٹرین لاہور سے کراچی کا فاصلہ صرف ساڑھے 18 گھنٹوں میں طے کرے گی۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

خطاب کے دوران وزیراعظم نے 1965 کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انڈیا سے جنگ جیتی اور پوری دنیا اس کی معترف ہے۔ الفتح میزائلوں کے استعمال اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کو کامیابی نصیب ہوئی۔ میرے فیلڈ مارشل سے لمحہ بہ لمحہ رابطے تھے۔

معاشی میدان میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری حاصل کی ہے، مہنگائی کی شرح پانچ فیصد سے بھی نیچے آ گئی ہے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے پر چین سے مذاکرات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی ترقی ان کے دیرینہ خوابوں میں سے ایک ہے، جو اب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر آ رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس