Follw Us on:

غزہ پر اسرائیلی درندگی: امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 36 افراد شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Palastain
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا تسلسل جاری، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں36 افراد شہید ہو گئے۔ (تصویر: ہیومن رائٹس)

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا تسلسل جاری، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں36 افراد شہید ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 60 ہزار 839 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 49 ہزار 588 افراد زخمی ہوئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں امدادی سامان کے لیے قطار میں کھڑے کمزور شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 36 افراد شہید ہوئے ہیں۔

Incente child
غزہ میں اس وقت 18 ہزار 592 بچے شہید ہو چکے ہیں۔ (تصویر: دی سٹار)

 اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے متعدد پناہ گزین کیمپوں کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس میں مزید 74 افراد شہید ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری بمباری اور بنیادی سہولتوں کی کمی کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 28 بچے جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

 اس کے ساتھ ہی فلسطینی تنظیم حماس نے بیان دیا ہے کہ اگر اسرائیل شہریوں تک امداد کی رسائی کو یقینی بناتا ہے اور انسانی راہداری کھولتا ہے تو وہ عالمی ریڈ کراس کمیٹی کو غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں؛ سوڈان: ہزاروں افراد خوراک کی کمی کے باعث جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور

واضع رہے کہ غزہ میں اس وقت 18 ہزار 592 بچے شہید ہو چکے ہیں جو کہ 22 ماہ کے دوران ہونے والی مجموعی شہادتوں کا 31 فیصد بنتے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی محاصرے اور بمباری کے باعث غزہ میں ہر گزرتے لمحے میں ایک اور بچے کی جان لے رہا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس