Follw Us on:

انڈیا کی دوہرا معیار اپنانے پر امریکا پر تنقید: ‘نشانہ بنانا غیر منصفانہ اور غیر معقول ہے’

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
America india
انڈیا کو اس معاملے میں الگ تصویر سے دیکھنا سراسر ناانصافی ہے۔ (فوٹو: فائل)

انڈیا نے یورپی یونین اور امریکا پر روسی تجارت کو لے کر دوہرے معیار اپنانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ اِن کی اپنی بڑی سطح پر ہونے والی تجارت کے باوجود انڈیا کو روسی تیل خریدنے پر تنقید کا نشانہ بنانا غیر منصفانہ عمل ہے۔

انڈین وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بات حیران کن ہے کہ وہی ممالک جو روس کو لے کر انڈیا پر تنقید کررہے ہیں،وہ خود روس کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت جاری رکھےہوئے ہیں۔ انڈیا کو اس معاملے میں الگ تصویر سے دیکھنا سراسر ناانصافی ہے۔

انڈین وزارت خارجہ کے مطابق یورپی یونین نے 2024 میں روس سے 68 بلین یوروکی تجارت کی ہے، جس میں 16 ملین میٹرک ٹن قدرتی گیس بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ امریکا بھی اپنی جوہری صنعت، کھاد اور کیمیکلز کے لیے روسی مصنوعات درآمد کر رہا ہے۔

یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز روس سے تیل کی درآمد جاری رکھنے پرانڈین مصنوعات پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دی تھی،جس کے بعد دونوں ممالک میں تجارتی کشیدگی بڑھنے لگی ہے۔

واضح رہے کہ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے روس کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کر دیے تھے، تاہم انڈیا نے واضح کیا ہے کہ وہ “یکطرفہ پابندیوں” کی حمایت نہیں کرتا۔ اس وقت انڈیا  روسی خام تیل کے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے، جو جنوری سے اب تک اوسطاً 1.75 ملین بیرل تیل  یومیہ درآمد کر رہا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف میں ممکنہ اضافے کے بعد ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان اسی طرح کی بیان بازی جا رہی تو آئندہ مالی سال میں امریکا کے لیے انڈین برآمدات 86.5 بلین ڈالرز سے کم ہوکر 60 بلین ڈالرز تک گر سکتی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نائب صدر بائی جینت جے پانڈاےنے امریکی رویے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سرد جنگ دور کے امریکی سفارتکار ہنری کسنجر کا قول دہرایا کہ ‘امریکا کا دشمن بننا خطرناک ہے، لیکن اس کا دوست بننا اور بھی زیادہ خطرناک ہے۔’

مزید پڑھیں: امریکی صدر کی انڈیا کو ایک بار پھر ٹیرف کی دھمکی، ’روسی تیل کی خریداری سے باز رہے‘

خیال رہے کہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے انڈیا پر روسی تیل کی خریداری کے باعث درآمدی اشیاء پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دی، جس پر انڈیا نے اس بیان کو “غیر منصفانہ” قرار دیتے ہوئے اپنے معاشی مفادات کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعے سے روس پر نئی پابندیاں عائد کریں گے اور ان ممالک پر بھی جو روس سے مصنوعات خرید رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگرروس یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہیں کرتا تو وہ ان تمام ممالک کی مصنوعات پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دیں گے جو روسی تیل خرید رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس