Follw Us on:

ژوب میں مزید تین دہشتگرد ہلاک، چار روز میں ہلاک خوارج کی تعداد 50 ہوگئی، آئی ایس پی آر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Terrorist attack in balochistan
کارروائی 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب کی گئی۔ (فوٹو: گوگل)

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبزہ اور اس کے اطراف میں جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید تین انڈین سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب کی گئی، جو کہ سات سے نو اگست کے دوران جاری کامیاب آپریشنز کا تسلسل تھی، جس میں پہلے ہی 47 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا عالمی عدالتِ ثالثی کے فیصلے کاخیرمقدم: ‘انڈیا کو مغربی دریاؤں کا پانی بلا روک ٹوک دینا ہوگا

اس طرح چار روزہ انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ، امن، استحکام اور ترقی کے دشمنوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس