Follw Us on:

مقبوضہ کشمیر  میں بادل پھٹنے سے 12 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
India
مقبوضہ کشمیر  میں بادل پھٹنے سے 12 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ( فائل فوٹو)

مقبوضہ  کشمیر کے جنوبی ضلع کشتواڑ میں جمعرات کو جاری بارش کے دوران اچانک بادل پھٹنے سے ایک گاؤں ’چشوتی‘ میں یشتر گھر پانی کے ریلے میں بہہ گئے، جس میں 12 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد لا پتہ ہیں۔

بی بی سی اردو کے مطابق انڈین حکومت کے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جتیندر سنگھ رانا نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے کشتواڑ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا، جس پر انھیں بتایا گیا کہ کم از کم 12 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں اور متعدد افراد کی تلاش جاری ہے۔

یہ حادثہ کشتواڑ میں واقع ہندو مذہب کے ایک مقدس مقام کے قریب پیش آیا، جہاں ہر سال ان دنوں میں سینکڑوں ہندو یاتری ’مچیل یاترا‘ کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے پہنچتے ہیں۔ مقامی شہری سوربھ شکلا کے مطابق ظغیانی میں کئی یاتری پھنسے ہوئے ہیں، جن کی مدد کے لیے امدادی اداروں کی کوششیں جاری ہیں، تاہم خراب موسم اور سڑک کے بہہ جانے کے باعث مشکلات برقرار ہیں۔

چشوتی گاؤں کشتواڑ کے ضلعی صدر مقام سے 50 کلومیٹر دور، سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دشوار گزار پہاڑوں کے درمیان ایک وادی میں ہے۔

کشتواڑ کے رہائشی محسن الحق نے بی بی سی کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے محکمہ انسداد بحران کے اہلکار گاؤں سے کچھ فاصلے پر موجود ہیں کیونکہ گاؤں کی طرف جانے والی سڑک سیلابی ریلے میں بہہ چکی ہے اور کوئی متبادل راستہ دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیں:روس ہماری ’محفوظ سروسز‘ کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے، واٹس ایپ

مقامی انتظامیہ کے ایک افسر کے مطابق فوج سے بھی مدد طلب کی گئی ہے اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس