Follw Us on:

یوکرین سے متعلق سیکیورٹی مسائل کا حل ماسکو کی شمولیت کے بغیر ناکامی کاراستہ ہے،روسی وزیر خارجہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
russian fo
یوکرین سے متعلق سیکیورٹی مسائل کا حل ماسکو کی شمولیت کے بغیر ناکامی کاراستہ ہے(فائل فوٹو)

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہناہے کہ یوکرین سے متعلق سیکیورٹی معاملات کو ماسکو کی شمولیت کے بغیر حل کرنے کی کوششیں “ناکامی کا راستہ” ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سرگئی لاوروف نے خاص طور پر ان یورپی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، تاکہ یوکرین کے لیے ممکنہ سیکیورٹی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے جو ساڑھے تین سال سے جاری جنگ کے خاتمے میں مددگار ہو سکتی ہیں۔

لاوروف نے کہا کہ روس یوکرین کے لیے “واقعی قابل اعتماد” سیکیورٹی ضمانتوں کے حق میں ہے اور تجویز پیش کی کہ ان ضمانتوں کی بنیاد 2022 میں استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے ابتدائی مذاکرات کے مسودے پر رکھی جا سکتی ہے۔

اس وقت، کییف نے اس مسودے کو اس بنیاد پر مسترد کر دیا تھا کہ اس کے تحت ماسکو کو مؤثر طور پر ویٹو کا اختیار حاصل ہو جاتا، جو کسی بھی فوجی امداد کو روکنے کا سبب بن سکتا تھا۔

Image
یورپی رہنما یوکرین کے سیکیورٹی خدشات کو لے کر ٹرمپ سے مل چکے ہیں ( فائل فوٹو)

روسی وزیر خارجہ  نے کہاکہ ہم اس بات سے متفق نہیں کہ اب سیکیورٹی، بالخصوص اجتماعی سیکیورٹی کے مسائل روسی فیڈریشن کو شامل کیے بغیر حل کیے جا رہے ہیں۔ یہ قابل عمل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مجھے یقین ہے کہ مغرب اور بالخصوص امریکا، بخوبی سمجھتا ہے کہ روسی فیڈریشن کے بغیر سیکیورٹی امور پر سنجیدہ بات چیت کرنا ایک خیالی بات ہے ، یہ ناکامی کی راہ ہے۔

لاوروف کے ان بیانات نے ماسکو کے اس مطالبے کو اجاگر کیا کہ مغربی حکومتیں یوکرین اور یورپ سے متعلق سیکیورٹی امور پر براہِ راست روس سے بات چیت کریں  جس سے وہ اب تک گریز کرتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:روس-یوکرین جنگ مذاکرات میں پیش رفت: تیل کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ

اسی ہفتے روس نے ایک بار پھر زور دیا کہ وہ یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی سے متعلق کسی بھی قسم کے منظرنامے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس