پاکستان اسٹاک ایکسچینج ‘پی ایس ایکس’ میں آج جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر تقریباً 900 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کے ایس ای-100 انڈیکس میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔
صبح 10 بجے انڈیکس 868.93 پوائنٹس یا 0.58 فیصد کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 50 ہزار104 پوائنٹس پر تھا۔
اہم شعبوں میں خریداری کے رجحان دیکھا گیا ہے اور جن میں کار اسمبلی کمپنیاں کمرشل بینکس فرٹیلائزر تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنریز شامل ہیں۔ انڈیکس میں اہم اسٹاکز جیسے اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس این جی پی ایل،ایس سی جی سی، ایم ای بی ایل، این بی پی، اور یو بی ایل مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔
جمعرات کو پی ایس ایکس پر بھاری فروخت کا دباؤ رہا اور جس کی وجہ سے منافع لینے کی سرگرمیوں نے ابتدائی اضافہ ختم کر دیا اور انڈیکس میں کمی آئی اور جس سے ریکارڈ ہائی کی مسلسل بڑھتی ہوئی لہر ختم ہو گئی۔

کے ایس ای-100 انڈیکس 149,235.26 پوائنٹس پر بند ہوا ہے جو 1,355.74 پوائنٹس یا 0.9 فیصد کی کمی کے برابر ہے۔
عالمی سطح پر ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس جمعہ کو غیر یقینی آغاز کے ساتھ معمولی اضافے کے ساتھ کھلہ کیونکہ تاجر فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کےجیکسِن ہول سمپوزیم میں خطاب کے منتظر تھے۔
مالیاتی منڈیوں کی توجہ جیروم پاول کی جانب ہے کہ وہ ستمبر میں شرح سود میں ممکنہ کمی کے بارے میں اشارے دیں جو خاص طور پر حالیہ کمزور ملازمت کے اعداد و شمار اور قلیل مدتی پالیسی کے منظر نامے کے بعد ہے۔
ایم ایس سی آئی ایشیا-پیسیفک ‘جاپان کے علاوہ’ کا سب سے وسیع انڈیکس 0.2 فیصد بڑھ گیا ہے اور اس ماہ اب تک 1.6 فیصد کے اضافے کے ساتھ بڑھا۔ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس ایک فیصد کے اضافے کے ساتھ آگے رہا ہے جبکہ چین کا سی ایس آئی 300 مسلسل تیسرے دن اضافہ کر رہا تھا۔
مزید پڑھیں: عام آدمی حقیقی نمائندوں سے محروم ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیوں ضروری ہیں ؟
نکئی 225 اتار چڑھاؤ کے ساتھ ٹریڈ ہوا اور آخری بار 0.1 فیصد اوپر تھا۔ ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 0.1 فیصد اوپر تھے۔ وال اسٹریٹ کی کیش مارکیٹ پانچ دن کی مندی کے بعد اس ماہ کے سب سے بڑے ہفتہ وار نقصان کی راہ پر ہے۔
تاجروں نے ستمبر میں ممکنہ کمی کے لیے شرطیں بڑھائی تھیں خاص طور پر اس ماہ کے آغاز میں غیر متوقع طور پر کمزور پی رولز رپورٹ اور کسٹمز سے متعلقہ محدود قیمتوں کے دباؤ کے بعد۔
واضع رہے کہ جولائی کے اجلاس کے منٹس کے اجرا کے بعد مارکیٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی۔ سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق تاجروں نے اب ستمبر میں شرح سود میں کمی کے لیے 75 فیصد امکان پر شرط لگائی ہے جو جمعرات کو 82.4 فیصد تھی۔