Follw Us on:

غزہ شہر پر قبضے اور جنگ بندی کی بند مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے، نیتن یاہو

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
776858 78435258
بنیامین نتن یاہو نے اعلان کیا کہ وہ غزہ شہر کے مکمل قبضے کی منظوری دیں گے۔ (تصویر: دنیا نیوز)

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اعلان کیا کہ وہ غزہ شہر کے مکمل قبضے کی منظوری دیں گے اور حماس کے ساتھ مذاکرات کو دوبارہ شروع کریں گے۔

تمام یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کو اسرائیل کی شرائط پر ختم کیا جا سکے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق  شہر میں بڑے پیمانے پر آپریشن چند دنوں میں شروع ہونے کی توقع ہے تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے جمعرات کی رات سینیئر سیکیورٹی حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

حماس نے اس سے قبل اس ہفتے عرب ثالثوں کی جانب سے ایک جنگ بندی تجویز کو قبول کرنے کا اعلان کیا تھا جو اسرائیل کی منظوری سے غزہ میں حملے کو روک سکتا ہے۔

161150590f60419
اسرائیلی فضائی حملوں میں جمعرات کو کم از کم 36 فلسطینی جان بحق ہو گئے۔ (تصویر: ڈان نیوز)

 تاہم، اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی حصے میں طبی حکام اور عالمی تنظیموں کو جنوب کی طرف منتقل ہونے کی درخواست کی ہے کیونکہ اسرائیل غزہ شہر میں مزید کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں جمعرات کو کم از کم 36 فلسطینی جان بحق ہو گئے۔ مقامی اسپتالوں کے مطابق یہ حملے غزہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو انسان دوست امداد حاصل کرنے کے لیے کوشش کر رہے تھے۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ صرف عسکریت پسندوں کو نشانہ بناتی ہے اور شہریوں کی ہلاکتوں کا الزام حماس پر عائد کرتی ہے جو کہ شہری علاقوں میں اپنے آپریشنز انجام دیتی ہے۔

وزیر اعظم نیٹین یاہو نے غزہ کے جنوبی حصے میں فوجی آپریشن کی قیادت کرنے والے اسرائیلی حکام سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ غزہ شہر پر مکمل قبضے کے لیے فوجی منصوبوں کی منظوری دیں گے اور حماس کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا حکم دیا ہے تاکہ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ’ڈھلوں نے کالا کوٹ ایویں نئیں پایا‘ کہنے والے معروف پنجابی اداکار جسوندر بھلّا 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اسرائیل کے اتحادی ممالک میں سے اکثر نے غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے تاہم امریکا نے اسرائیل کے موقف کی حمایت کی ہے۔

مزید براں اسرائیل کے اندر بھی احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جہاں لوگوں نے ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے سلسلے اور جنگ کی شدت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

واضع رہے کہ غزہ کی صحت کی وزارت کے مطابق جنگ کے دوران 62,192 فلسطینی جان بحق ہو چکے ہیں اور 271 افراد خوراک کی کمی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 دوسری جانب اسرائیل کی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں امدادی کیمپوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس سے صورتحال مزید بگڑ چکی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس