April 19, 2025 10:30 pm

English / Urdu

Follw Us on:

امریکا کی امداد بند: سینکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جاری فنڈز میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام (یو ایس ایڈ) کےلیے397 ملین ڈالرز بھی شامل ہیں۔ (فوٹو: یو ایس ایڈ)

جیسے ہی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی پوری دنیا میں امداد کو روکاہے سیکڑوں کی تعداد میں عالمی ترقیاتی ایجنسیوں میں کام کرنے والے لوگ بغیر پیسوں کے چھٹیوں پر یا مستقل طور پر نوکری سے نکال دیے گئے ہیں۔

گوکہ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہاانسانی جانیں بچانے والےاداروں کو امداد بحال کر دی جائے گی مگر واشنگٹن کی جانب سے 90 دن میں ریوئیوکرنے کے بعد امداد کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے اگلے چند گھنٹوں میں سامنے آیا۔

امریکی وزیر کے بیان کے بعد بھی صحت اور انسانی گروہوں کی تنظیمات نے بدھ کے روز غیر یقینی صورتحال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں اپنا کام جاری رکھنا چاہیے یا نہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹرمپ کی “امریکا سب سے پہلے” پالیسی کے پیشِ نظر یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہاکہ اربوں ڈالر کی امریکی امداد ضائع نہ ہو ۔

امریکا ا تک کا دنیا میں سب سے زیادہ امدداد کرنے والا ملک ہے۔ 2023 کے مال سال میں اس نے 72 بلین ڈالر پوری دنیامیں تقسیم کیے جس میں خواتین کی صحت، صاف پانی، ایڈز کا علاج، توانائی اور اینٹی کرپشن کے منصوبے شامل ہیں۔

محکمہ خارجہ نے بدھ کے روز کہا کہ امداد میں وقفے نے غزہ میں خواتین کے لیے خاندانی منصوبہ بندی سمیت لاطینی امریکا میں توانائی کے پروگرامز کو معطل کر دیا ہے۔

2023 کے مال سال میں اس نے 72 بلین ڈالر پوری دنیامیں تقسیم کیے۔ (فوٹو: فارن پالیسی)

یو ایس ایڈکے  کیریئر کے دفاتر سمیت امریکہ میں کام کرنے والے سینکڑوں ادارہ سپورٹ کنٹریکٹرز کی چھٹی اس وقت ہوئی جب انتظامیہ نے سوموار  کے روز تقریباً 60 اہلکاروں کو اس لیے چھٹی دے دی جس کے بارے میں موجودہ اور سابق عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی اختلاف رائے کو خاموش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ایجنسی میں غیر جانبدار قیادت کی کمی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیاگیا ہے۔

یو ایس ایڈکے ایک اہلکار نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ادارہ جاتی معاونت کے معاہدوں کے لیے پیر کو جاری کیے گئے “اسٹاپ ورک” کے احکامات کے نتیجے میں 600 افراد کو گھر بھیج دیا گیا اور ایجنسی کے گلوبل ہیلتھ بیورو میں چھٹی دی گئی۔

پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ (پی ایچ آئی)، یو ایس ایڈ کے گلوبل ہیلتھ بیورو کے ادارہ جاتی معاونت کے ٹھیکیدار نے منگل کو دیر گئے اپنے گلوبل ہیلتھ ٹریننگ، ایڈوائزری اور سپورٹ کنٹریکٹ پروگرام کے ملازمین کو ایک ای میل بھیجی جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی ملازمت بند ہونے کے نتیجے میں ختم کر دی گئی ہے۔

یو  ایس ایڈ اور سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے میڈیا کے بھیجے ہوئے سوالا ت کا جواب نہیں دیا ہے۔ پی ایچ آئی نے اس سوال کا جواب نہیں دیا ہےکہ کتنے لوگوں کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔

یو ایس ایڈ کے ایک اور افسر نے بتایا کہ  “لوگ احکامات کی خلاف ورزی نہیں کر رہے ہیں وہ صرف اس ایجنسی کے مشن کو مجموعی طور پر جاری رکھنے کے طریقے تلاش کرنے پر اصرار کر رہے ہیں۔

اہلکار نے کہا کہ 90 دن کے جائزے کے بعد امداد کی فراہمی کو دوبارہ شروع کرنا ان کے بغیر بہت مشکل ہو جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس