Follw Us on:

پیپلز پارٹی لولہی لنگڑی بلدیاتی حکومت پر ذمہ داری ڈال کر منہ نہیں چھپا سکتی، امیر جماعتِ اسلامی کراچی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Munam zafar khan speech
صوبائی حکومت نے ایک بھی پیسہ ٹاؤنز کو نہیں دیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لولہی لنگڑی بلدیاتی حکومت پر ذمہ داری ڈال کر منہ نہیں چھپا سکتی، 11 سو ارب روپے کا پلان بنایا گیا تھا وہ ابھی تک اس پر کیوں عمل نہیں ہوا؟

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی پریس کانفرنس کے جواب میں منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مفادات سمیٹ رہی ہیں لیکن شہر کے لیے کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ صوبائی حکومت نے ایک بھی پیسہ ٹاؤنز کو نہیں دیا ہے، سندھ حکومت اختیار نہیں دے رہی ٹاؤنز کو وسائل نہیں دیے جا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 60 کروڑ روپے نالوں کے لیے مختص کیے گئے تھے، وہ بھی یہ لوگ کھا گئے، نالے چائنا کٹنگ کی نذر کر دیے گئے۔ کوئی مصطفیٰ کمال سے سوال تو کرے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو تو ناچ گانے سے فرصت ہی نہیں شہر کا حال برا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ 11 سو ارب روپے کا پلان بنایا گیا تھا، وہ ابھی تک اس پر کیوں عمل نہیں ہوا؟ لولہی لنگڑی بلدیاتی حکومت پر ذمہ داری ڈال کر منہ نہیں چھپایا جا سکتا، پیپلز پارٹی 18 سال اور متحدہ قومی موومنٹ ‘ایم کیو ایم’ 14 سال سے حکومتوں میں ہیں یہی ذمہ دار ہیں۔

Rain1755509552 0 600x450
ڈرگ روڈ کا انڈر پاس بھی آج کھول دیا ہے۔ (تصویر: ایکسپریس)

خیال رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ بارش اتنی تیز ہوگی اور لوگ ایک ساتھ سڑکوں پر آجائیں گے۔ 85 یوسیز چیئرمین جماعت اسلامی کے ہیں، جعلی میئر کو کراچی پر مسلط کر دیا گیا ہے، بارشوں کے دوران سندھ گورنمنٹ کا عملہ نظر ہی نہیں آیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ٹریفک جام ہو گئی تھی، جس وجہ سے واٹر پاورز کے پانی والے مقامات تک پہنچنے میں مشکل ہوئی، ڈرگ روڈ کا انڈر پاس بھی آج کھول دیا ہے اور شہر کے تمام 14 انڈر پاس کھول دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو ماہانہ ایک ارب روپے دیتی ہے۔ ٹاؤنز بننے کے بعد سے جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو 27 ارب روپے دیئے گئے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس