Follw Us on:

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مل کر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان: ’دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گی‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pmln & ppp
ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ (فوٹو: گوگل)

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے مل کر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں دوسرے نمبر پر ن لیگ تھی وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہیں کرے گی، جہاں دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی تھی وہاں ن لیگ امیدوار الیکشن نہیں لڑے گا۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، فیصلہ سازی میں ہم مل کر فیصلہ کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں کس طرح چرواہے نے درجنوں جانیں بچائیں: ’اصل فیلڈ مارشل تو یہی ہے جو نوبل پرائز کا حقدار ہے‘

دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنما راجہ پرویز اشر ف نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ضمنی الیکشن سے متعلق گفتگو ہوئی ہے، مل کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں نے مل کر ضمنی انتخابات لڑیں گی، خوش اسلوبی کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے، معاملات طے پاچکے ہیں، طے شدہ فارمولے کے تحت الیکشن لڑیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس