دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر عمان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹس کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان اوپننگ کے لیےآئے، مگر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد محمد حارث بیٹنگ کے لیے آئے اور 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز جب کہ فخر زمان نے 23 رنز ناٹ اؤٹ رہے۔کپتان سلمان علی آغا صفر پر، محمد نواز 19 حسن نواز نے نو رنز بنا کر چلتے بنے۔اسی کے ساتھ پاکستان نے سات وکٹس کے نقصان پر 161 رنز کا ہدف دیا۔
عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم خزاں میں پتوں کی ماند ثابت ہوئی اور پوری ٹیم رنز 67 بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ عمان کے اوپننگ بلے باز عامر کلیم 13، حماد مرزا 27 اور شکیل احمد دس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نا ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب فہیم اشرف اور صفیان مقیم نے دو دو وکٹیں لیں، جب کہ ابرار احمد، محمد نواز اور شاہین آفریدی ایک ایک کھلاڑی کو اؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا اگلا میچ راویتی حریف انڈیا کے ساتھ 14 ستمبر کو کھیلے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بنگلہ یش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی