Follw Us on:

سیکیورٹی فورسز کا مستونگ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، انڈیا کی سرپرستی میں کام کرنے والے 4 دہشتگرد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ispr1
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ (فوٹو: فائل)

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے انڈین ایجنسیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ “فتنہ الہندستان” سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد چار دہشتگرد مارے گئے، جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنگ و جارحیت کے قائل نہیں لیکن اگر پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، ترجمان دفترِ خارجہ

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کا صفایا کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز انڈیا کی پشت پناہی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس