Follw Us on:

میچ ریفری کو ہٹایا جائے ورنہ اگلا کوئی میچ نہیں کھیلیں گے، پاکستان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak vs ind match
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی ٹیم پر جرمانہ بھی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ کے باقی میچز صرف اسی صورت کھیلے گا اگر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹا دیا گیا۔ بصورتِ دیگر قومی ٹیم مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس معاملے پر باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ جب تک ریفری کو ہٹایا نہیں جاتا، ٹیم میدان میں نہیں اترے گی۔

پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی نے ’ایکس‘ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت درج کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق اور ایم سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، اسی لیے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹایا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی ٹیم پر جرمانہ بھی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو شکست دینے کے بعد کھیل کی روح کے خلاف رویہ اختیار کیا تھا۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور ان کے کھلاڑی پاکستانی ٹیم سے مصافحہ کیے بغیر میدان سے چلے گئے تھے۔

ٹیم کے ترجمان کے مطابق ٹاس کے وقت بھی میچ ریفری نے کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا۔

اس رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد ہونے والی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

مزید یہ کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کھیل میں سیاست شامل کرتے ہوئے جیت کو پہلگام واقعے کے نام کر دیا اور کہا کہ یہ کامیابی بھارتی فوج کے لیے ایک تحفہ ہے، جو آئی سی سی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس