Follw Us on:

حکومت پنجاب کا ضرورت مندوں اور بے گھر افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا فیصلہ

احسان خان
احسان خان
پوری دنیا کو پنجاب کا مہمان بنائیں گے: مریم نواز نے میگنی فیشنٹ منصوبے کا آغاز کر دیا ( فائل فوٹؤ)

حکومت پنجاب نے  عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ضرورت مندوں اور بے گھر افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس  منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں کے تحت 1,892 پلاٹس دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے عوام کے فلاح بہبود کے لیے اس منصوبےکو عملدرآمد کے احکام جاری کیے ہیں اور کہا ہے کہ یہ مفت پلاٹس کسی پر احسان نہیں بلکہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنے عوام کی مدد کرے۔

 مریم نواز نے یہ بھی واضح کیا کہ پنجاب کے ہر شہری کا خواب ہے کہ اس کے پاس اپنا گھر ہو، اور مستحق افراد کو یہ حق دینے کے لیے حکومت اپنے تمام وسائل استعمال کرے گی۔

اس منصوبے  کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 658 پلاٹس، فیصل آباد ڈویژن کے پانچ اضلاع کی چار اسکیموں میں 288 پلاٹس، لاہور ریجن کے تین اضلاع کی پانچ اسکیموں میں 518 پلاٹس، بھکر ریجن کی سات اسکیموں میں 131 پلاٹسدینے کا فیصلہ دیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں کے تحت 1,892 پلاٹس دیے جائیں گے( فائل فوٹو)

جبکہ  ملتان ریجن کے پانچ اضلاع کی نواسکیموں میں 270 پلاٹس اور بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 27 پلاٹس دیے جائیں گے،یہ اسکیمیں چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب اور لیہ جیسے علاقوں میں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حضرو، اٹک، جہلم، گجرات، اور منڈی بہاؤالدین جیسے علاقے بھی اس سکیم سے مستفید ہوں گے جہاں 3 مرلہ پلاٹس دیے جائیں گے۔

حکومت پنجاب کا یہ فیصلہ  بے شمار خاندانوں کے لیے کارآمد ثابت ہو گا ۔

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس