Follw Us on:

عمران ریاض ہیرو بننے کے لیے خود گرفتار ہوا: شیر افضل مروت

مظہر اللہ بشیر
مظہر اللہ بشیر
عمران ریاض خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران ریاض خان کا میں نے کافی عرصہ احترام کیا۔
عمران ریاض خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران ریاض خان کا میں نے کافی عرصہ احترام کیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور حمایتیوں میں اختلافات کے بعد انکشافات اور الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

سابق پے ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے مجھے بتایا کہ عمران ریاض مجھ سے مائنز کا ٹھیکہ مانگتا تھا۔ جب بھی میں جاتا ہوں تو یہ سی ایم ہاؤس میں بیٹھا ہوتا تھا۔

 

اور یہ بھی کہ عمران ریاض ایجنسیوں کی ملی بھگت سے ہیرو بننے کے لیے گرفتار ہوا، نہ ہی اس کی زبان زخمی ہوئی اور نہ زبان کا کہیں علاج ہوا۔

 

عمران ریاض خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کا میں نے کافی عرصہ احترام کیا۔

 

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے مطابق عمران ریاض، فیض حمید کا دست راست تھا اور پی ٹی آئی کے دور میں اسٹبلشمنٹ کے ساتھ اس کے بہت گہرے تعلقات تھے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے مطابق فیض حمید  نے عمران ریاض کو چکوال میں چھ سو کنال زمین دلوائی۔جہاں اس نے اپنا محل بنایا ہوا ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا۔

 

اس کے جواب میں شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر طویل تحریر لکھی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اگر خود سے مجھ سے متعلق فیصلے پر نظر کرے، تو ٹھیک ورنہ میں اپنے لیے کوئی رعایت نہیں مانگوں گا اور پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کروں گا۔

 

مظہر اللہ بشیر ملٹی میڈیا جرنلسٹ کی حیثیت میں پاکستان میٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مظہر اللہ بشیر

مظہر اللہ بشیر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس