Follw Us on:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ مل گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
چمپئنز ٹرافی میں سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ نہیں ہوگی۔ (فوٹو: ایکس)

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے منسلک ضروری انکم ٹیکس پر چھوٹ دے دی۔

جمعرات  کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم معاشی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت  میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے منسلک ضروری انکم ٹیکس کی چھوٹ منظور کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ انکم ٹیکس کی چھوٹ آئی سی سی اور پاکستان کے درمیان مشترکہ معاہدوں کے تحت ہوگی۔ انکم ٹیکس چھوٹ کا ٹیکس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اعلامیے کے مطابق  آئی سی سی، پی سی بی اور پی سی بی، آئی سی سی کو انکم ٹیکس میں چھوٹ دیں گے، انکم ٹیکس کی چھوٹ کا اطلاق چمپئنز ٹرافی کے انعامات اور آمدن پر ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چمپئنز ٹرافی میں سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ نہیں ہوگی۔

ای سی سی کےاجلاس  کے مطابق کویت کو بھیڑ، بکریوں کی تجارتی برآمد پر عائد پابندی ہٹانے کی سمری پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا تاہم  وزارت توانائی کیلئے 6.85 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ  منظور کر لی گئی ۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ  یہ رقم جاری مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کی گئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس