قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل پہلا میچ کھیلا جائے گا جس کے باعث سیکیورٹی ایشو ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم کے نزدیکی علاقوں میں کاروباری مراکز بند کرانے کے لیے نوٹیفیکشن جا ری کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاہور میں میچ کے باعث کاروباری مراکز بند کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ گلبرگ میں صدیق ٹریڈ سنٹر سے کلمہ چوک تک تمام کاروباری مراکز ،ریسٹورنٹس،منئ ایکسچینج بند رات 10 بجے سے بند ہوں گے۔
ایس ایچ او گلبرک نے کاروباری سرکلر جاری کردیا گیا میچ کے باعث حفیظ سینٹر،لبرٹی مارکیٹ ،مین مارکیٹ ،لاہور سینٹر سمیت تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔
خیال رہے کہ کل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا میچ کھیلا جائے گا، سیکورٹی ایشو کے باعث ان تمام مارکیٹوں میں کاروبار بند کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔