بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی دونوں قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھ گئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 859 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 115 ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 676 ڈالر کا ہوگیا۔

ملک بھر میں سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 277 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 906 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 238 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 206 روپے کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 26 نومبر کو بھی فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونا 4 ہزار 30 روپے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے ہوگئی تھی۔

اس سے قبل 25 نومبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 860 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے پر آگئی تھی۔

24 نومبر کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 115 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے کا ہوگیا تھا۔

اسی طرح 23 نومبر کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس روز فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے، جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 687 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے کا ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ ان میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کے رجحانات شامل ہیں۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے عالمی منڈی میں اس کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کے درمیان شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔