پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول 2 روپے 97 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ پیٹرول 337 روپے 51 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو ہدایت کی تھی کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
حکومت نے مشرق وسطیٰ میں جاری صورت حال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔







