ایک سروے میں 91 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں کاروباری مشکلات کی شکایت کرتے ہوئےکاروبار کرنےکو مشکل ترین قرار دیا ہے۔
آئی پور کے سروے میں 46 فیصد افراد نے پیچیدہ ٹیکس نظام اور 19 فیصد نے قرضوں تک رسائی نہ ملنےکی شکایت کی۔
سروے میں 12 فیصد پاکستانیوں نے کرپشن، 10 فیصد نے بجلی اور گیس کی بڑھتی قیمتوں، 7 فیصد نے حکومتی قوانین اور 2 فیصد نے سیاسی عدم استحکام کو کاروبار میں مشکلات کی وجہ قرار دیا۔
76 فیصد پاکستانیوں نے حکومت سے کاروبار کو تحفظ دینے کے لیے اضافی قانون سازی کا مطالبہ کیا۔
66 فیصد پاکستانی ملک پر قرضوں کے بڑھتے بوجھ پر تشویش کا بھی اظہار کرتے نظر آئے۔
اس سوال پرکہ کیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اہم ہے؟ 30 فیصد نے اسے نقصان دہ قرار دیا جب کہ 19 فیصد نے اسے فائدے مندکہا، البتہ 38 فیصد نے رائے دی کہ آئی ایم ایف پروگرام سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ۔







