نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔