آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 430 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران سونے کی قیمت میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ 3 ستمبر کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 602 روپے اضافے سے 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
اس سے ایک روز قبل، 2 ستمبر کو فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہوا تھا اور اس کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے پر آگئی تھی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 688 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔
یکم ستمبر کو بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ 31 اگست کو فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوا تھا۔ اس سے قبل 29 اگست کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کے نرخ، امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود سے متعلق توقعات اور عالمی معاشی و سیاسی صورتحال سے متاثر ہوتا ہے۔ عالمی سطح پر شرح سود کے امکانات اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی بھی سونے کی طلب اور قیمت پر اثرانداز ہوتی ہے۔
حالیہ دنوں میں عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ عالمی قیمت میں کمی کے بعد دوبارہ تیزی بھی دیکھی گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں مسلسل تبدیلیاں ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔







