آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 746 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 137 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 495 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے فی تولہ ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 369 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 169 روپے کی ہوگئی۔







