عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 395 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگیا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 80 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 29 روپے فی تولہ ہوگئی۔







