بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 375 ڈالر پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 13 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 949 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 11 روپے اضافے سے 5 ہزار 957 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔