اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ 4 ہزار 458 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 52 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 547 ڈالر ہوگئی ہے

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے صارفین کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کی توجہ بھی قیمتی دھات کی جانب برقرار ہے، عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ہونے والی تبدیلیوں کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی حرکت، سرمایہ کاری کے رجحانات اور دیگر معاشی عوامل مقامی صرافہ بازار میں نرخوں کو متاثر کرتے ہیں۔







