اداکارہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس حوالے سے ایمن سلیم کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک تقریب میں پیپلز پارٹی کو جوائن کرنے کا اعلان کررہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بچپن سے ہی شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی بہت بڑی مداح رہی ہوں، میرے خیال سے ہر وہ لڑکی بی بی شہید سے متاثر ہے جس نے محترمہ کی زندگی کو دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بننے جا رہی ہوں، ذاتی طور پر میرے لیے یہ سیاسی فیصلہ نہیں ہے، میرے لیے یہ وعدہ ہے جو میں اپنے ملک سے اور ملک کی عوام سے کرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے میں اچھی نیت کے ساتھ بہت دل سے اپنے ملک کیلئے کام کروں گی۔